گیلانی 30 نے دربھنگہ میں متھلا انسٹیٹیوٹ کو اپنا سینٹر بنایا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th March

دربھنگہ(فضا امام) 4 مارچ:- متھلا انسٹیٹیوٹ جہاں روز بروز تعلیم کی دنیا میں ایک الگ مقام حاصل کر رہا ہے وہیں اس میں مزید ترقی کرتے ہوئے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے- معلوم رہے کہ گیلانی 30 نے دربھنگہ ضلع کے لیے اپنا سینٹر متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں بنایا ہے جہاں طلبہ وطالبات گیلانی 30 کے متعلق صحیح جانکاری دفتر میں جاکر یا دربھنگہ میں 6201716848 و پٹنہ 9031101836 پے کال کر کے حاصل کر سکتے ہیں- گیلانی 30 کے ڈائریکٹر محمد بہاءالدین گیلانی صاحب متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس میں ڈائریکٹر شاہد اطہر ایڈوکیٹ و مینجر تنویر امام کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد بتایا کہ یہ دور ایمان سوزاخلاقی بحران’ اور بےراہ روی کا دور ہے- یہ بات ہر حساس شخص جس کو آخرت پر یقین ہو مضطرب کرنے کے لئے کافی ہے-
آج کی سیاسی اور سماجی صورتحال اور مسلمانوں کی پسماندگی اور زندگی کے مختلف شعبوں میں ان کی قلیل نمائندگی قومی وجود کے لیے خطرہ ہے- ہم اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ آج کے انتہائی مسابقتی ماحول میں محض کامیابی کی خواہش رکھنے سے کام نہیں بنتا- JEE/NEET جیسے کسی بھی اعلیٰ درجہ کے امتحانات کو Crack کرنے کے لئے ثابت قدمی’ صبر’ سیکھنے کا شوق اور Time & Stress کو Manage کرنے کی صلاحیت درکار ہوتی ہے- وہی محمد گیلانی کا کہنا ہے کہ ہر طالب علم میں ایک ہنر موجود ہوتا ہے اور اسے صرف متحرک و سازگار ماحول میں تراشنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان سے بہترین Results حاصل کیے جا سکیں- محمد گیلانی نے کہا کے ہمارے مسلم معاشرے میں بڑی تعداد میں ایسے بچے موجود ہیں جن کے اندر پوٹینشل بھی ہے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا شوق بھی ہے لیکن اپنے خواب کی تکمیل کے لئے جو سازگار ماحول ومعیاری میٹرس اور گائیڈس کی ضرورت ہوتی ہے وہ انہیں میسر نہیں ہو پاتا- اسی کمی کو پورا کرنے کی خاطر نے گیلانی 30 نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور اس سال 2 اپریل 2023 بروز اتوار کو ایک ایڈمیشن کم اسکالرشپ ٹیسٹ لینے جا رہا ہے- اس Test میں صرف وہ بچے حصہ لے سکتے ہیں جو اسی سال یعنی 2023 میں میٹرک کا امتحان دے رہے ہیں اور 2025 میں JEE/NEET کے Aspirants ہیں- اس written test اور اسکے بعد interview کی بنیاد پہ گیلانی 30 بچوں کو سلیکٹ کرے گی جن کی JEE/NEET کی تیاری کا سارا خرچہ برداشت کریگی- متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر شاہد اطہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس علاقے کے ہونہار اقلیتی طلبہ و طالبات کو گیلانی 30 کا سیدھا فائدہ حاصل ہو اس کے لیے دربھنگہ ضلع کا یہ مشہور تعلیمی ادارہ کو منتخب کیا گیا ہے- مینیجر تنویر امام نے بتایا کہ گیلانی 30 میں امتحان اور انٹرویو کے میرٹ کے بنیاد پہ پہلے 30 بچوں کو سو فیصد مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ رہنے وکھانے کا انتظام ہوگا- اس کے بعد جو بچے داخلہ لینگے ان کو ان کے معیار کے حساب سے اسکالرشپ مہیا کرایا جائگا- گیلانی 30 میں کل 80 بچوں کا ہی داخلہ لیا جائگا-