ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March

رانچی، 24 مارچ: جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس گوتم کمار چودھری کی عدالت نے جمعہ کو غیر متناسب اثاثہ جات معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ مدھو کوڑا اور پرمود کمار عرف ونود کمار سمیت تین ملزمان کے مقدمے کو نچلی عدالت میں الگ الگ کرنے کے لیے سی بی آئی کی کریمنل ریویژن کی سماعت کی۔ عدالت نے مدھو کوڑا اور پرمود کمار عرف ونود کمار کو نوٹس جاری کر نے کی سی بی آئی کو ہدایت دی ہے ۔ عدالت نے معاملے کی سماعت 25 اپریل کو مقرر کی ہے۔
سی بی آئی کی ٹرائل کورٹ نے مدھو کوڑا سے متعلق آر سی 5-2010 میںتین ملزمین مدھو کوڑا، پرمود کمار عرف ونود کمار اور سنجے کمار چودھری کے کیس کی ٹرائل الگ الگ کرنے کی درخواست کو مسترد کرنے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا ہے کہ ان تینوں ملزمین کی تفتیش کا دائرہ مختلف ہے۔ اس لیے انہیں نچلی عدالت میں ایک ساتھ چلانے کے بجائے الگ الگ ٹرائل شروع کیے جائیں۔ سی بی آئی کی اس درخواست کو نچلی عدالت نے قبول نہیں کیا، جس کے بعد درخواست گزار سی بی آئی نے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔