Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th March
نئی دہلی، 24 مارچ: ہاکی مہاراشٹر اور ہاکی مدھیہ پردیش نے راج ناندگاؤں، چھتیس گڑھ میں جاری پہلی ہاکی انڈیا جونیئر خواتین زونل چیمپئن شپ 2023 کے چھٹے دن جمعہ کو اپنے اپنے میچوں میں فتوحات درج کیں۔پہلی ہاکی انڈیا جونیئر ( خواتین ) ویسٹ زون چیمپئن شپ 2023 پول اے ہاکی مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ کے درمیان کھیلا گیا۔ مہاراشٹر نے یہ میچ 0۔2 سے جیت لیا۔ تنوشری دنیش کڈو (3′) اور دکشا نتن شندے (48′) نے مہاراشٹر کے لئے ایک ایک گول کیا۔
دوسرے میچ میں ہاکی مدھیہ پردیش نے ہاکی گجرات کو 0۔19 سے شکست دی۔
مدھیہ پردیش کی کپتان بھومیشا ساہو نے میچ میں سات گول کیے (4’، 11’، 17’، 20’، 21’، 23’، 46′) جبکہ سونئے کومرے نے (38’، 48’، 49’، 53′) چار گول کئے. خوشی کٹاریا (6’، 45′)، سواتی (29’، 44′)، اور میتالی شرما (51’، 52′) نے دو دو اور ہدا خان (25′) اور پلک گپتا (59′) نے ایک ایک گول کیا۔
اس جیت نے ہاکی مدھیہ پردیش کو پہلی ہاکی انڈیا جونیئر( خواتین ) ویسٹ زون چیمپیئن شپ 2023 پول سٹینڈنگ میں سب سے اوپر پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں مدد کی۔ ہاکی مدھیہ پردیش نے اب تک اپنے تمام چار میچ جیت کر 12 پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ ہاکی مہاراشٹرا نو پوائنٹس کے ساتھ پول ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا، شمالی، مشرقی اور جنوبی زون میں کوئی میچ نہیں کھیلا گیا کیونکہ ان کا جمعہ کو آرام کا دن تھا۔ تاہم مذکورہ علاقوں میں یہ مقابلے 25 مارچ 2023 کو شروع ہوں گے۔