ہری پال میں ترنمول کے زیر انتظام پنچایت دفتر سے دستاویزات کی چوری، اپوزیشن کا الزام کہ ثبوت مٹانے کی کوشش

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th March

 ہگلی25/مارچ(محمد شبیب عالم) ہری پالا ترنمول کے زیر انتظام پنچایت دفتر میں چوری کا الزام ہے کہ 4 الماریوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، اور بہت سارے کاغذات غائب ہیں۔ ساتھ دو ٹی وی بھی نہیں ہے۔ اس پر اپوزیشن کا الزام ہے کہ یہ سازش کرپشن کو چھپانے کے لئے کی گئی ہے ۔ تاہم حکمراں پارٹی کا دعویٰ ہے کہ پنچایت انتخابات سے قبل انہیں بدنام کرنے کے لئے یہ الزام لگایا جا رہا ہے۔ یووا ترنمول کے سابق ریاستی سکریٹری کنتل گھوش کو بھرتی گھوٹالہ میں گرفتار کیا گیا تھا جس نے ریاست بھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ ترنمول لیڈر شانتنو بنرجی کو اسی بدعنوانی کےمعامکے میں پارٹی سے نکال دیا گیا۔ ہگلی پہلے ہی ان کی گرفتاری کی وجہ سے سرخیوں میں آچکا ہے۔ اس بار ہگلی کے ہری پالا میں ترنمول کی طرف سے چلائے جانے والے پنچایت دفتر میں چوری کا معاملہ دستاویز گم ہونے کے الزامات میں چہ میگوئیاں شروع ہے ۔ ہری پال کے نالیکول ویسٹ گاؤں پنچایت دفتر کے کلینر نے دعویٰ کیا کہ وہ آج صبح آیا اور دیکھا کہ دوسری منزل پر لگاتار تین کمروں کے دروازے ٹوٹے ہوئے تھے۔ ترنمول کی طرف سے چلائی جانے والی اس پنچایت کے سربراہ اور نائب سربراہ خبر سن کر فوراً وہاں پہنچے۔ خبر پولیس کو بھی کی گئی ۔ پنچایت ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے ایک کمرے میں موجود تمام 4 الماریوں کو توڑ دیا ہے۔ ان الماریوں میں پنچایت کے مختلف اہم دستاویزات رکھے گئے تھے۔ بدمعاشوں نے پنچایت سربراہ اور نائب سربراہ کے گھر سے ٹی وی بھی چوری کر لیا۔ نالیکول پچھم گرام پنچایت کی سربراہ اور ترنمول لیڈر مہناز ہلدار نے کہا چھ سال پہلے بھی ایک چوری ہوئی تھی۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس مقصد کے لئے ہو رہا ہے۔ سوال یہ اٹھایا جاتا ہے کہ کیا شرپسندوں نے پنچایت دفتر پر حملہ صرف ٹی وی چرانے کے لئے ہی کیا تھا ؟ یا پھر شرپسندوں کا نشانہ پنچایت دفتر کی الماری میں موجود اہم دستاویزات تھے۔ اس تناظر میں اپوزیشن ترنمول کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آئی ۔ ہری پال میں سی پی ایم کی علاقہ کمیٹی کے سکریٹری منٹو بیرا نے الزام لگایا کہ ‘یہ منصوبہ بند ایک سازش ہے۔ پردھان نے اس واقعے کو ہر قسم کی بدعنوانی پر پردہ ڈالنے کے لئے پہلے سے منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس میں امفان میں ٹرپال چوری علاقے میں درختوں کی چوری سو دن کی رقم کی چوری شامل ہے ۔ دوسری طرف نالیکول مغربی علاقے کے ترنمول صدر سشیل امانی نے کہا ‘پنچایت انتخابات آنے والے ہیں۔ ہم جو ترقی کر رہے ہیں اسے برداشت نہیں کر پا رہے یہ اپوزیشن سرکاری دفتر میں گھس کر سازش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پنچایت کو بدنام کرنے کے لئے ۔ دریں اثنا اس دن پنچایت پردھان نے ہری پال تھانے کی پولیس سے تحریری شکایت کی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ کون سے کاغذات گم ہوئے ہیں۔