Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th March
پٹنہ ، 10 مارچ : بہار سمیت پورے ملک میں ہولی کا تہوار ختم ہو گیا ہے۔ ہولی کے موقع پر مختلف ریاستوں سے بہار ا?نے والے تارکین وطن کو اب اپنی منزل پر واپسی میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہولی کے موقع پر آنے والے تارکین وطن کو اب اپنے کام پر جانے کے لیے ٹرینوں میں ٹکٹ نہیں مل رہا ہے۔ عالم یہ ہے کہ تتکال ٹکٹ میں بھی لمبی ویٹنگ لسٹ ہیاور اسے بھی لینے کے لئے لوگ صبح سے ہی قطار بند ہو کر کھڑے ہیں۔ اس بار مختلف روٹس پر خصوصی ٹرینوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ہولی کے فوراً بعد واپس جانے والے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عام لمبی دوری کی ٹرینوں میں عام ریزرویشن کے لیے ویٹنگ لسٹ کافی لمبی ہے۔ دوسری جانب اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوائی جہاز کا کرایہ دوگنا یا تین گنا ہوگیا ہے۔
پٹنہ کے راجندر نگر ٹرمینل سے نئی دہلی جانے والی تیجس راجدھانی ایکسپریس ، سمپورن کرانتی ایکسپریس اور دہلی روٹ مگدھ ایکسپریس ، وکرم شیلا ، غریب رتھ کی دیگر ٹرینوں میںویٹنگ کی لمبی فہرست ہے۔ ان ٹرینوں میں آئندہ دس دنوں تک صرف ویٹنگ ٹکٹ دستیاب ہے۔کنفرم ٹکٹ اس مہینے کے آخر تک سنگھمترا ایکسپریس میں دستیاب ہوں گے۔ پٹنہ سے کوٹا ، ممبئی ، بنگلور روٹ پر ٹکٹوں کے لیے کافی پریشانی ہے۔ جمعہ کے روز پٹنہ جنکشن ، پاٹلی پترا ، دانا پور اور راجندر نگر ٹرمینل کے ٹکٹ کھڑکیوں پر تتکال ٹکٹ کے لیے پہنچنے والے درجنوں لوگ مایوس لوٹ گئے۔
پٹنہ سے دہلی کے لئے کھلنے والی اہم ٹرینوں میں شامل تیجس راجدھانی ایکسپریس میں تھری اے سی میں 20 مارچ کو کنفرم ٹکٹ دستیاب ہے۔ اس سے پہلے کسی بھی کلاس میں کنفرم ٹکٹ نہیں ہے۔ سمپورن کرانتی میں یکم اپریل تک سلیپر میں کوئی کنفرم ٹکٹ نہیں ہے۔ حالانکہ 27 مارچ سے تھری اے سی میں ا?ر اے سی میں ٹکٹ دستیاب ہے۔ ہولی کے دو ہفتہ بعد ہی اس روٹ پر کنفرم ٹکٹوں کی عام دستیابی کے بعد ہی ممکن ہوگی۔ دوسری جانب ہولی کے بعد ہوائی کرایہ میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹرینوں میں کنفرم ٹکٹوں کی عدم دستیابی اور ہوائی ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی مانگ نے کرایہ میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ 10 مارچ کو پٹنہ دہلی روٹ پر سب سے کم ہوائی کرایہ نو ہزار ہے۔ زیادہ سے زیادہ کرایہ دس ہزار سے اوپر ہے۔ دہلی روٹ پر کرایہ کی صورتحال 16 مارچ کے بعد ہی معمول پر ا?نے کا امکان ہے۔ 10 مارچ کو پٹنہ-ممبئی روٹ پر فضائی کرایہ 21 ہزار سے زیادہ ہے۔ پٹنہ-ممبئی روٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے AI 732 کا کرایہ 21 ہزار 325 روپے ہے۔ پٹنہ-بنگلور روٹ پر کرایہ 12,000 روپے سے زیادہ ہے۔ اس روٹ پر عام کرایہ 5000 سے 5500 کے قریب ہے۔ پٹنہ-بنگلور روٹ پر کرایہ 20 کے بعد ہی معمول پر ا?نے کی امید ہے۔

