Taasir Urdu News Network –Md. Arshad 27th March
پٹنہ :26مارچ (تاثیر بیورو)پٹنہ کے مشہور ہوٹل موریہ اور اس کے مالک ایس پی سنہا کے گھر پر ای ڈی نے چھاپہ ماری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑی تعدا د میں کیش اور زیورات ملےہیں۔ جسے گننے کیلئے مشین منگانی پڑی ہے۔ یوپی کے پریاگ راج میں ای ڈی کی ٹیم نے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ پکڑے گئے گوتم مکھرجی کو پٹنہ کے موریل ہوٹل لیکر پہنچی تھی۔ دوسری ٹیم آرہ گارڈ ن واقع ایس پی سنہا کے گھر پہنچی جہاں لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔