آئی پی ایل: وراٹ کوہلی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 APRIL

ممبئی، 18 اپریل: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے بلے باز وراٹ کوہلی پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کوہلی پر یہ جرمانہ پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلور میں کھیلے گئے میچ کے دوران لگایا گیا۔ کوہلی نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کے تحت لیول 1 کے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزیوں کے لیے، میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہے۔
وراٹ کوہلی نے فیلڈنگ کے دوران شیوم دوبے کا وکٹ گرنیکے بعد کافی جارحانہ انداز میں سلیبریشن کیا تھا۔ دوبے نے محض 27 گیند پر 52 رن بنائے تھے۔ جیسے ہی وین پرنیل کی گیند پر محمد سراج نے ان کا کیچ پکڑا، وراٹ کوہلی نے جارحانہ انداز میں خوشی منائی۔ اسی وجہ سے ان کے اوپر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
میچ کی بات کریں تو پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیوون کونوے (83) اور شیوم دوبے (52) کی شاندار نصف سنچریوں اور اجنکیا رہانے (37) کی تیز اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 226 رن بنائے۔
جواب میں ا?ر سی بی کی ٹیم کپتان فاف ڈو پلیسس (62) اور گلین میکسویل (76) کی شاندار نصف سنچریوں کے باوجود 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 218 رن ہی بنا سکی اور میچ 8 رن سے ہار گئی۔