Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 11APRIL
پٹنہ :10اپریل (تاثیر بیورو)وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں آج نئے مالی سال کی پہلی کابینہ میٹنگ ہوئی۔ جس میں نئے ٹیچرس ضابطہ کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتویں فیز کی ٹیچرس ضابطہ بحالی پر مہر لگ گئی ہے۔ اس ضابطے کے تحت ریاست میں قریب 3لاکھ ٹیچرس امیدواروںکو فائدہ ہوگا ۔اس کے ساتھ ہی ریاستی ملازمین کے مہنگائی بھتہ میں بھی اضافہ کیاگیا ہے۔ کابینہ کی میٹنگ میں کل 6ایجنڈوں پر مہر لگی ہے۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد لئے گئے فیصلوں کی جانکاری دیتےہوئے کابینہ سکریٹریٹ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے تحت ’’بہار ریاستی اسکول ٹیچرس (تقرری ، تبادلہ ، تادیبی کارروائی اور سروس شرائط)ضابطہ 2023‘‘کو منظور دی گئی ۔ اس ضابطے کی تشکیل کے بعد ریاست میں پرائمری سکنڈری تعلیم کے موثر انتظامات اور تعلیم میں معیار ی بہتر ی کیلئے اسکول سطح پر موثر طریقے سے مداخلت کیا جاسکے گا۔ بہار حکومت کے ماتحت اسکول ٹیچرس کا ایک نئے کیڈر کی تشکیل ہوسکے گی۔جوکہ ریاستی ملازمین کا ہوگا۔ اس کے علاوہ پنچایتی راج اداروں اور شہری بلدیات کےتحت تقررکئے گئے سبھی ملازمین بھی اس ضابطے کےتقرری عمل کے توسط سے ریاستی ملازمین کےاس نئے کیڈر میں تقررہوسکیںگے۔ جناب سدھارتھ نے بتایاکہ دیہی ترقیات محکمہ کے تحت ریاستی منصوبہ مدکے تحت دیہی ترقیات محکمہ بہار پٹنہ کے تحت سال 83-1982کے دوران جواہر گرام خودروزگار منصوبہ کے تحت تشکیل غیر مستقل 102عہدوں میں سے ضروری 53عہدوں کو اسٹبلشمنٹ اور دیگر اخراجات مد میں منتقل کئے جانے کی تجویز کو بھی منظور ی دی گئی۔ کابینہ میں ریاستی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں اضافہ سے متعلق تجویز کو بھی منظوری دی گئی۔ محکمہ مالیات کے تحت بہار ہنگامی فنڈ کے مستقل کام جو 350کروڑ روپئے کا ہے مالی سال 24-2023میں 30مارچ 2024تک کیلئے غیر مستقل طور سے بڑھاکر 10ہزار کروڑ کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ محکمہ مالیات کے تحت ہی ساتویں نظرثانی تنخواہ میں تنخواہ ، پنشن پانے ریاستی ملازمین ؍پنشنر ؍فیملی پنشنر کو 2023.01.01کے اثر سے 38فیصد سے بڑھاکر 42فیصد کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔