Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 APRIL
دربھنگہ(فضا امام) 14 اپریل:-دربھنگہ کے یونیورسٹی تھانہ علاقہ کے تحت بیلا-سکری روڈ پر کنگوا گمتی فلاور مل کے قریب گزشتہ جمعرات کی رات تقریباً 9:30 بجے سڑک حادثہ پیش آنے کے بعد لوگوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ لوگ موقع پر پہنچی پولیس سے بھی الجھ گئے اور ایس ایچ او اور پولیس فورس سے ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوڑ دیا۔سکری روڈ سے آرہی تیز رفتار اسکارپیو نے فلاور مل کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں پٹیل چوک کے رہنے والے اشوک کمار اور روپیش کمار شدید زخمی ہوگئے۔جن کا علاج کسی نیجی اسپتال میں کیا جارہا ہے۔اسکارپیو سے ٹکرانے کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر بھاگنے لگا اور کنگوا گمتی کے قریب ایک پک اپ کو بھی ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد اہل علاقہ نے اسکارپیو ڈرائیور کو پکڑ لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو بچانے کی کوشش کی تو کچھ سماج دشمن عناصر نے پتھراؤ کیا۔ جس سے پولیس کی گاڑی کا پچھے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ پولیس ٹیم کو موقع پر دیکھ کر لوگوں کا مجمع وہاں سے چلا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پتھراؤ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرایور نشے کے حالت میں تھا۔ پولس آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔