Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 09 APRIL
پٹنہ :08اپریل (ایجنسی )سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ 10سرکولر روڈ میں 9اپریل کو آر جے ڈی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کےلئے دعوت نامہ بھی بھیجا گیا ہے۔ الداعی میں قومی صدر لالو پرساد ، سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی ، نائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادو اور تیج پرتاپ یادو کا نام ہے۔ اتوار کی شام 6بجے دعوت افطار رکھا گیا ہے۔ اس بیچ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو دعوت افطار کے تیاریوں میں سرگرم ہیں۔ تیاریوں کا خود معائنہ کر کے تمام ضروری چیزیں مہیا کرانےکیلئے اپنے ماتحت کو ہدایت دے رہے ہیں۔