Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 12 APRIL
پٹنہ :11اپریل (ایجنسی )وزیراعلیٰ نتیش کمار اپوزیشن اتحاد کی مہم کو تیز کرنے کے سلسلے میں ایک بار پھر سرگرم ہوگئےہیں۔ جناب کمار آج اس مہم کے تحت دہلی پہنچ گئے ہیں ۔ سب سے پہلے انہو ںنے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو سے ملنے بیٹی میسا بھارتی کے رہائش پر پہنچے وزیراعلیٰ دہلی میں تین دن روکیں گے ۔ 13اپریل کو پٹنہ واپس لوٹیں گے۔ اس دوران کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے علاوہ دیگر اپوزیشن رہنمائوں سے بھی ملیں گے۔ دن سےہی خبر تھی کہ وزیراعلیٰ دہلی دورے پر جانے والے ہیں۔ منگل کو نتیش کمار اپنی رہائش کےپچھلےدروازے سے نکلے اور ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ آبی وسائل کے وزیر سنجے جھا بھی دہلی گئے ہیں۔ قیاس آرئیوں کا بازار گرم ہےکہ و زیراعلیٰ نتیش کمار تما م اپوزیشن پارٹیوں کےلیڈران سے ملاقات کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو کس طرح مرکزی اقتدار سے ہٹایا جائے اس سلسلے میں حکمت عملی بنائی جائے گی۔پچھلے دنوں کانگریس صدر ملکا رجن کھڑگے نے وزیراعلیٰ نے فون پر بات چیت کی تھی۔ اسی بات چیت کو اس دورے کے طور پر دیکھاجارہا ہے۔ وزیراعلیٰ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد سے بھی ملاقات کریں گے۔ حال ہی میں لالو پرساد روٹین چیک اپ کیلئے سنگا پور جانے والے ہیں۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار ان کی صحت کا حال چال جاننے کیلئے ان سے ملیں گے۔