اکانشا دوبے خودکشی معاملے میں سمر سنگھ کو گرفتار کیا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 07 APRIL

بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے کی خودکشیمعاملے میں بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ کوغازی آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسے سی جے ایم کورٹ میں پیش کرکے ٹرانزٹ ریمانڈ پر وارانسی لے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے کی لاش 26 مارچ کو وارانسی کے ایک ہوٹل سے مشکوک حالات میں ملی تھی۔ آکانکشا کی والدہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی موت کا ذمہ دار بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ ہے۔ ماں کی شکایت کے بعد سمر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، لیکن سمر سنگھ مفرور تھا۔ آخر کار وارانسی کرائم برانچ نے غازی آباد سے سمر سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اسے سی جے ایم کورٹ میں پیش کرکے ٹرانزٹ ریمانڈ پر وارانسی لے جانے کی تیاری کر لی ہے۔ سمر سنگھ کا بھائی سنجے سنگھ بھی اکانشا دوبے خودکشی کیس میں ملزم ہے۔