ایئر ایمبولیس کا افتتاح،آج

Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD  28 APRIL

رانچی، 27 اپریل (ہ س)۔ ریاستی حکومت مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ 28 اپریل کو ایئر ایمبولینس سروس کا افتتاح کریں گے۔اس سروس کے ذریعے کسی بھی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں بہتر علاج فراہم کرنے کے لیے ملک کے دیگر اسپتالوں میں لے جانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ایئر ایمبولینس سروس تمام مریضوں کے لیے 24 گھنٹے اور 7 دن دستیاب رہے گی۔ اگر سنگین مریضوں کو اس سروس سے استفادہ کرنا ہے ، تو انہیں اس کے لیے محکمہ ہوا بازی یا ڈی سی سے رابطہ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد یہ سروس انہیں تین گھنٹے کے اندر دستیاب کر دی جائے گی۔یہ سروس فی الحال دہلی، ممبئی، چنئی، حیدرآباد، لکھنؤ اور بنارس کے لیے شروع کی جا رہی ہے۔ جھارکھنڈ کی یہ ایئر ایمبولینس سروس کم قیمت پر دستیاب کرائی جا رہی ہے۔ رانچی کے علاوہ جمشید پور، دھنباد، دیوگھر، دمکا، گریڈیہ اور بوکارو ہوائی اڈوں سے بھی مریضوں کو ایئر ایمبولینس کی سہولت ملے گی۔