Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 APRIL
سہرسہ،13 اپریل(سالک کوثر امام)کورونا دوبارہ اپنے پاؤں ہزار رہاہے، پورے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، اب صحت کے اداروں میں کورونا کی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہوا دکھ رہاہے ،کورونا کے روک تھام کیلیے حکومت کی طرف سے ابھی سے ہی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں،اسی کڑی میں آج ضلع کے تحت سمری بختیار پور سب ڈویژن کی ایس ڈی او انیشا سنگھ نے سب ڈویژنل اسپتال سمری بختیارپور کا اچانک معائنہ کیا اس دوران انہوں نے اسپتال کے وارڈ کے ساتھ ساتھ کورونا سے نمٹنے کے لیے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی دی۔اس بارے میں سب ڈویژنل اسپتال کے صحت مینیجر محبوب عالم نے جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ آج سب ڈویژن سمری بختیارپور کی ایس ڈی او انیشا سنگھ نے اچانک ڈویژن ہسپتال کا معائنہ کیا،اس دوران انہوں نے آکسیجن پلانٹ، آئسولیشن وارڈ،دوائیاں، او پی ڈی، آئی پی ڈی ایمرجنسی اور کورونا سے متعلق ہر قسم کی تیاریوں اور اینٹیجن ٹیسٹنگ کے بارے میں بھی معلومات لی، اور ضروری ہدایات بھی دی۔اس موقع پر اسپتال کے صحت مینیجر محبوب عالم کے علاوہ، دنیش کمار ،اکھلیش کمار، اشونی کمار،قمر جہاں،صفدر عالم، گونو گارڈ اور تمام عملہ موجود تھا۔