ایم ایل اے کے بیٹے کے ریسٹورنٹ میں لگی ا?گ، سب کچھ جل کر خاکستر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19 APRIL

بھاگلپور، 19 اپریل:۔ ضلع کے براری تھانہ علاقے کے وکرم شیلا اپروچ روڈ کے قریب بدھ کی صبح جے ڈی یو ایم ایل اے گوپال منڈل کے بیٹے کے بگ ڈیڈی ریسٹورینٹ میں ا?گ لگ گئی۔
اس خوفناک ا?گ میں ریسٹورنٹ اور اس کے پیچھے چھ مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے کافی مشقت کے بعد ا?گ پر قابو پایا۔ فی الحال ا?گ کیسے لگی اور اس واقعے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
واضح ہو کہ چند ماہ قبل اسی ہوٹل کی باو?نڈری وال کے تنازعہ اور فائرنگ معاملہ میں سزا یافتہ ایم ایل اے کا بیٹا 3 ماہ کی سزا کاٹ کر چند روز قبل جیل سے باہر ا?یا تھا۔ دوسری جانب فائر بریگیڈ افسر ہریندر سنگھ نے بتایا کہ جب ہم فائر بریگیڈ کے ساتھ وہاں پہنچے تو ریسٹورنٹ میں ا?گ کے شعلے بلند ہورہے تھے۔ کافی کوششوں کے بعد اس پر قابو پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ براری شمشان گھاٹ میں کام کرنے والے 6 افراد کے گھروں میں بھی ا?گ لگ گئی۔ کافی کوشش کے بعد ا?گ پر قابو پالیا گیا۔ ریسٹورنٹ میں ا?گ لگنے سے لاکھوں روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔