Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 MARCH
لکھنو،3اپریل: علی مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو یوپی لجسلیٹوکائونسل کا ممبر نامز د کیا گیا ہے۔ ا س سلسلے میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ تجویز گورنر آنندبہن پٹیل کو بھیجی ۔ یوپی کاونسل کے چھ ممبروں کے نام گورنر کو بھیج دیئے گئے۔ وائس چانسلر طار ق منصور کے علاوہ رام مندر ٹرسٹ کے چیئرپرشن نرپندرا مشرا کے بیٹے ساکیت مشرا کا نام بھی شامل ہے اس کے علاوہ بی جے پی کے رہنما رجنی کامت مہشروری اور ہنس راج وش کرما کا بھی کائونسل کے ممبر کے طور پر نامزد کیا گیا ۔ پروفیسر طارق منصور میڈیکل انڈیا کے کے ممبربھی ہیں اور کئی اہم عہدوں پر فائز بھی رہے ہیں۔