بھوپیش بگھیل نے ملیٹس کیفے کا اجرا کیا

Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 09 APRIL

رائے پور :08اپریل (ایجنسی )وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بھیت ملاقات مہم کے تحت درگ ضلع کے ویشالی نگر اسمبلی حلقے کے گرونانک جی سروور کے قریب ملیٹس کیفے کا اجرا کیا ۔ اس موقع پر جنگلات کے وزیر اور ضلع انچارج محمد اکبر رکن اسمبلی دیویندر یادو ، مقامی نمائندہ اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نےکہاکہ کیفے کھلنے کے بعد یہاں کےلوگوں کی تھالی میں مقوی غذا دستیاب ہوں گے۔ لوگوں کو ذائقہ دار ڈش ملنے کے ساتھ ہی ایک صحت مندچھتیس گڑھ کا خواب بھی پورا ہوسکےگا۔