بہار شریف میں حالات بے قابو ، کرفیو نافذ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 02 MARCH

پٹنہ ، 02 اپریل: رام نومی کے موقع پر ہوئے تشدد کے بعد بہارشریف اب بھی سلگ رہا ہے۔ روہتاس ضلع کے سہسرام اور نالندہ کے بہار شریف میں تشدد رک نہیں رہا ہے۔ بہار شریف میں دفعہ 144نافذ کے باوجود ہفتہ کی شب فائرنگ میں گلشن کمار نامی نوجوان کی ہلاکت کے بعد ضلعی انتظامیہ کو کرفیو لگانا پڑاہے۔ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر اور ایس پی اشوک مشرا نے لوگوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔پہاڑ پورہ ، بڑی درگاہ ، خاص گنج اور مہرپار علاقوں سے پتھراو? اور گولیاں چلنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تین دیگر افراد بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ تشدد میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ بہار شریف کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر انجن دتا نے کہا ہے کہ سینئر افسر کی ہدایت پر بہار شریف ٹاو?ن علاقہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اب تک 27 شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ لہڑی اور بہار شریف تھانوں میں کل 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ضلع میں انٹرنیٹ سروس مسلسل بند ہے۔ دوسری طرف سہسرام میں بھی تشدد کی چنگاری نہیں بجھ رہی ہے۔ ہفتے کی رات ایک جھونپڑی کے قریب بم پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔سہسرام میں حالات سے نمٹنے کے لیے نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے 18 کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مونگیر ضلع میں ہفتہ کی رات مورتی وسرجن کے دوران تشدد ہوا ہے۔ اس تشدد میں کچھ لوگوں کو معمولی چوٹیں بھی ا?ئی ہیں۔