Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 APRIL
بنگلور،15اپریل :کانگریس نے کرناٹک اسمبلی کے لئے آج اپنا تیسرا لسٹ جاری کیا جس میں 43حلقوں کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا اس میں خاص بات یہ ہے کہ سابق وزیراعلی سیدامیا جو کولاڈ حلقے سے بھی انتخاب لڑنا چاہتے تھے کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ان کی جگہ اس حلقے سے منجو ناتھن کو ٹکٹ ملا ۔ سابق نائب وزیراعلی لکشمن سوادی جنہیں نے دودن کل بی جے پی سے استعفیٰ دیا ہے اٹھانی حلقے سے کانگریس کا ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ کرناٹک میں 10مئی کو الیکشن عمل میں لا یا جائیگا جب کہ 13مئی کو ووٹنگ کی گنتی ہوگئی ۔ کانگریس اور بی جے پی پی کے لئے یہ الیکشن کافی اہمیت کا حامل ہے۔ ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیور کمار نے کہا کہ بی جے پی نے مسٹر سوادی کو عزت نہیں دی اور اسی لئے ہم انہیں پارٹی میں صحیح مقام دیں گے۔ کانگریس نے ابتک 207امیدواروں کی لسٹ جاری کی ہے۔ اب صرف 15حلقوں سے امیداوروں کی لسٹ جاری کرنا باقی ہے۔