تیجسو ی سےآج پھر ای ڈی کرے گی پوچھ تاچھ

Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 11 APRIL

پٹنہ:10اپریل (تاثیر بیورو )نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کو ای ڈی نے ایک بار پھر پوچھ تاچھ کیلئے کل منگل کو11بجے ای ڈی ہیڈ کوارٹر میں حاضر ہونے کو کہا ہے۔ تیجسو ی یادو سے لینڈ فار جاب معاملے میں پوچھ تاچھ ہونی ہے۔ اس بیچ تیجسو ی یادو آج ہی دہلی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔پٹنہ ایئر پورٹ پر تیجسو ی یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے بی جے پی پر حملہ بولا ۔ انہو ںنےکہا کہ نالندہ اور سہسرام معاملے میں جو بھی ثبوت ملے ہیں اس پر کارروائی کی جارہی ہے۔ بہار کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔