جنوبی کوریا میں تنہا رہنے والے نوجوانوں کو 500 ڈالر ماہانہ دینے کا اعلان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 APRIL

سیول،18اپریل:جنوبی کوریا میں حکومت نے سوسائٹی سے کٹ کر تنہا رہنے والے نوجوانوں کو تقریباً 500 ڈالر ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ رقم جنوبی کوریا کی وزارت برائے صنفی مساوات اور خاندان کی جانب سے جاری کی جائے گی اور اس کا مقصد ایسے نوجونواں کو دوبارہ سماجی دھارے میں واپس لانا ہے جو کسی بھی وجہ سے تنہا رہتے ہیں۔وزارت کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے 19 سے 39 سال عمر کے تقریباً 3.1 فی صد ’الگ تھلگ تنہا رہنے والے نوجوان‘ ہیں۔رپورٹ میں تنہا رہنے والی جوان ا?بادی کی تعریف بھی بیان کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے خود کو ایک خاص عرصے سے بیرونی دنیا سے کاٹ کر کسی خاص جگہ تک محدود کرلیا ہے اور انہیں معمول کی زندگی گزارنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوبی کوریا میں ایسے نوجوانوں کی مجموعی تعداد لگ بھگ تین لاکھ 38 ہزار بنتی ہے۔ ان میں سے 40فی صد افراد ایسے ہیں جو بلوغت کی عمر کو پہنچتے ہیں اور تنہائی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاشی مسائل، ذہنی امراض، خاندانی مسائل یا صحت کی مشکلات ان نوجوانوں کی تنہائی کے بنیادی محرکات میں شامل ہے۔جنوبی کوریا نے سماج سے الگ تھلگ رہنے والے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ’یوتھ ویلفیئر سپورٹ ایکٹ‘ کے تحت اس پرگروام کا ا?غاز کیا ہے۔ اس کا مقصد بن ماں باپ یا بغیر سرپرست کے بچوں اور نوجوانوں کی کفالت کرنا بھی ہے۔