Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 04 APRIL
نئی دہلی ،4اپریل:چنئی سپر کنگز نے پیر کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی۔ چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان یہ میچ چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔دراصل یہ میچ چنئی سپر کنگز نے جیتا تھا، لیکن کیپٹن کول اپنے گیند بازوں سے خوش نہیں ہیں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے گیند بازوں کو سخت ہدایات دی ہیں۔ نو بال کے علاوہ انہوں نے وائیڈ گیند پر اپنا نقطہ نظر رکھا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں چنئی سپر کنگز کے گیند بازوں نے 13 وائیڈ بالز اور 3 نو بالز کرڈالی۔ اس کے علاوہ چنئی سپر کنگزکے گیند باز مقررہ وقت تک 20 اوور بھی نہیں کروا سکے،تاہم نو بالز اور وائیڈز کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی نے سلو اوور ریٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ چنئی سپر کنگز کے گیند باز گجرات جائنٹس کے خلاف بھی مقررہ وقت تک باؤلنگ نہ کر سکے۔ اگر اب تیسرے میچ میں ایسا ہوتا ہے تو مہندر سنگھ دھونی پر ایک میچ کی پابندی لگ سکتی ہے۔ یعنی اگر ایسا ہوتا ہے تو ایک میچ میں چنئی سپر کنگز کے گیند بازوں کو مہندر سنگھ دھونی کے بغیر میدان میں اترنا پڑے گا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کیخلاف میچ کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ خاص طور پر فاسٹ بولرز کو بہتر کرنا ہوگا، بولرز کو خود کو حالات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ کے بعد مہندر سنگھ دھونی کا مزید کہنا تھا کہ مخالف ٹیموں کے تیز گیند بازوں سے سیکھنا ضروری ہے کہ وہ کس طرح بولنگ کرتے ہیں۔ کیپٹن کول نے کہا کہ ہماری ٹیم کے باؤلرز کو نو بال اور وائیڈ بال پر کام کرنا ہو گا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اسے نئے کپتان کی قیادت میں کھیلنا پڑے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مجھے لگاتار دوسرے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وارننگ ملی ہے۔ اب اگر مزید ایسا ہوا تو مجھے باہر بیٹھنا پڑے گا، ایسی صورتحال میں نئے کپتان کو ٹیم کی کمان ملے گی۔