Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19 APRIL
نئی دہلی ،19اپریل : کانگریس نے رہنما نے کل شب قدر کے موقع پر کل جامع مسجد اور پرانی دہلی کے دوسرے علاقوں کا دورہ کیا ۔ وہ چاندنی چوک بھی گئے اور وہاں پر ’’محبت کی شربت ‘‘پی ۔ لوگوںکی بہت بھڑ کانگریس کے رہنما کو دیکھنے کے لئے جمع ہوئی ۔ اس سے پہلے وہ بنگالی مارکیٹ گئے ۔ راہل گاندھی نے ایک دکا ن پر تربوز بھی کھایا ۔ وہ کرناٹک کے انتخابی دورے سے کل ہی دہلی پہنچے تھے۔ بنگالی مارکیٹ میں انہوں نے ناتھو میٹھائی کی دکان پر گول گپے بھی کھائے۔ جب وہ چاندنی چوک کی گلے کوچوں سے گزررہے تھے تو بڑی تعداد میں لوگ ان کے ساتھ جڑے اور کئی جگہ نعرے بھی لگائے گئے۔ ماہ رمضان کے دوران چاندنی چوک اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں روزے داروںکی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ بعد میں وہ جواہر ریسٹورنٹ بھی گئے اور وہاں پر کبابوں سے لطف اندوز ہوئے۔