ریلوے کی بھرتیوں میںپہلے سیاست ہوتی تھی:وزیراعظم

TAASIR URDU NEWS NETWORK –SYED M HASSAN 13 APRIL

پٹنہ ، 12 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نام لیے بغیر آر جے ڈی سپریمو لالو یادو پر حملہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نیان کے وزیر ریل والے دور پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی رہی کہ ریلوے جیسا اہم نظام جو عام ا?دمی کی زندگی کا اتنا بڑا حصہ ہے اس کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا دیا گیاتھا۔ حالت یہ تھی کہ ریلوے کی بھرتیوں میں سیاست ہوتی تھی۔ غریبوں کی زمینیں چھین کر انہیں ریلوے میں نوکریوں کا جھانسہ دیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے بدھ کے روز دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کی 15ویں اور راجستھان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس کے بعد اپنے ورچوئل خطاب میں وزیر اعظم مودی نے ریلوے میں سیاست کو لے کرسابقہ حکومتوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مصلحت کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ کون ریلوے کا وزیر بنے گا۔کون نہیں بنے گا۔ سیاسی مفاد میں فیصلہ کیا گیا کہ کون سی ٹرین کس اسٹیشن پر چلے گی۔ اسی خود غرضی کے باعث بجٹ میں ایسی ٹرینوں کا اعلان کیا گیا جو کبھی چلی ہی نہیں۔ ریلوے کی حفاظت ، صفائی ، سب کچھ نظر انداز کر دیا گیا۔ 2014 کے بعد یہ تمام حالات میں بدلاؤآنا شروع ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ لالو یادو 2004 سے 2009 تک مرکزی حکومت میں ریلوے کے وزیر تھے۔ اس دوران لالو یادو پر ریلوے میں گروپ ڈی کی نوکری دلانے کے بجائے پٹنہ اور دیگر مقامات پر کئی لوگوں سے زمین لینے کا الزام ہے۔ سی بی ا?ئی نے اس معاملے میں چارج شیٹ بھی داخل کی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران لالو یادو ، ان کی بیوی رابڑی دیوی ، بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو ، بیٹی میسا بھارتی اور دیگر کئی سے سی بی ا?ئی اور ای ڈی نے پوچھ گچھ کی ہے۔ ایک دن پہلے تیجسوی سے ای ڈی نے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی۔