رینول انرجی کے فروغ کیلئے معاہدے پر دستخط

Taasir Urdu News Network – MD ARSHAD  27 APRIL

شملہ :26اپریل (ایجنسی )وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کی موجودگی میں آج ریاست میں نئے اور رینول انرجی کے استحصال کو روکنے اور اس کی ترقی میں تعاون کا خاکہ تیار کرنے کیلئے ریاستی حکومت اور آئل انڈیا لمٹیڈ کے درمیان ایل اویو پر دستخط کئے گئے۔ ڈائرکٹر انرجی ہری کیش مینا نے ریاستی حکومت کی جانب سے اور ڈائرکٹر آپریشن پنکج کمار گوسوامی نے کمپنی کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ کمپنی کے ذریعہ ریاست کے مختلف آبی ذخائر میں فلوٹنگ سولر پاوپلانٹ قائم کرنے اور گرونڈ مانٹیڈ شمشی توانائی پروجیکٹ قائم کرنے کے امکانات کا بھی پتہ لگایا جائےگا۔ انہو ںنے کہا کہ او آئی ایل پائلٹ پروجیکٹ کی بنیاد پر گرین ہائڈروجن اور گرین ایمونیا کی پیداوار کیلئے ایک پلانٹ قائم کرسکتا ہے۔