زہریلی شراب سے 17ہلاک اور 48بیمار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 APRIL

پٹنہ ،15اپریل:زہریلی شراب سے 17لوگ ہلاک جب کہ 48بیما رپڑے۔ یہ واقعہ بہار کے موتیہاری ضلع میں پیس آیا ۔ جب سے بہا رمیں نشہ پر پابندی لگائی گئی ہے اس کے بعد لوگ چوری چھپے شراب پینے لگے اور اکثر انہیں ناقص شراب فراہم ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگوںکی جانیں چلی جاتیں ہیں۔ ا س سے پہلے بھی بی جے پی نے نتیش کما رکی حکومت پر الزام لگا یا کہ سارن ضلع میں غیر قانونی شراب سے 40لوگ مارے گئے لیکن نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے نشہ بندی محکمے کے افسروں کو اس حادثے کے تحقیقات کے لئے موتیہاری روانہ کیا اس میں پولیس کے 5اہلکار بھی موجود ہیں۔