سابق وزیراعلی جگدیپ شٹر نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 APRIL

بنگلور،17اپریل :کرناٹک کے سابق وزیراعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قدآور رہنما جگدیش شٹر نے آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ جس سے پارٹی کو زبردست دھچکا لگا ۔ مسٹر شٹر جولنگایتطبقہ کے اہم رہنما ہیں نے کل بی جے پی سے استعفیٰ دیاو راسمبلی سیٹ بھی خالی کردی ۔ انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے آنے والے الیکشن کے لئے ٹکٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے وہ کافی ناراض تھے ۔ بی جے پی کی اعلی قیادت نے انہیں منانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ کل رات وہ ہبلی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بنگلور پہنچے جہاں انہوں نے کانگریس رہنمائوں سے ملاقات کی اس ملاقات میں ملک ارجن کھڑگے کے علاوہ سابق وزیراعلی سدرمیا اور ریاستی صدر ڈی کے شیور کمار اور کانگریس انچارج رندیپ سنگھ سرجیوالابھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا میں بی جے پی کا سینئر لیڈر تھا او رمجھے امید تھی کہ پارٹی میرے خدمات کو نظرانداز نہیں کریگی او رجب مجھے معلوم ہوا کہ مجھے ٹکٹ نہیں ملا تو مجھے صدمہ لگا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے میرے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ مسٹر شٹر غیر متنازع رہنما ہیںاور ان کے شمولیت سے پارٹی ورکروں کو مزید تقویت ملے گی ۔ مسٹر سدرمیا نے بھی کہا کہ بحیثیت وزیراعلی وہ دیانتدار ہیں۔ اس سے پہلے نائب وزیراعلی لکشمن سوادی نے بھی بی جے پی سے استعفیٰ دے کر کانگریس میں شمولیت کی ۔