Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 10 APRIL
پٹنہ، 9اپریل 2023۔، وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار،آج 10سرکلرروڈ میں سابق وزیراعلیٰ محترمہ رابڑی دیوی اور نائب وزیراعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو کے ذریعہ منعقد دعوت افطار میں شامل ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کوگلدستہ، ٹوپی اور رومال پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ افطار کے بعد نماز ادا کی گئی، جس میں دعوت افطار میں شامل وزیر اعلیٰ سمیت تمام روزہ داروں نے ریاست، سماج اور ملک میں امن، امان اور بھائی چارہ قائم رکھنے کی دعا کی۔ اس موقع پربہار اسمبلی کے اسپیکر جناب اودھ بہاری چودھری، بہارقانون ساز کونسل کے چیئرمین جناب دیویش چندر ٹھاکر، جے ڈی یو کے قومی صدر وممبر پارلیمنٹ جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ،بجلی کے وزیرجناب بجندر پرساد یادو، مالیات، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، آبی وسائل کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، محصولات اور اصلاحات اراضی کے وزیر جناب آلوک کمار مہتا، اقلیتی فلاح کے وزیر جناب زماں خان،شراب بندی آبکاری اور رجسٹری کے وزیر جناب سنیل کمار سمیت دیگر اہم شخصیات ،سابق وزیراعلیٰ جناب جیتن رام مانجھی، کانگریس کے ریاستی صدر جناب اکھلیش پرساد سنگھ، سی پی آئی ایم ایل لیجسلیچر پارٹی کے لیڈرجناب محبوب عالم، سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل ، سابق ارکان پارلیمنٹ، سابق ارکان اسمبلی سابق ارکان قانون ساز کونسل، دیگر عوامی نمائندے اور روزے دار موجود تھے۔