سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں الوداع جمعہ کی نماز پر روک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 APRIL

سری نگر،14اپریل :جموں و کشمیر کے شہر سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع جامع مسجد کی انتظامیہ نے جمعہ کو کہا کہ حکام نے ان سے کہا ہے کہ وہ جمع? الوداع یعنی رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر مسجد میں نماز ادا نہ کریں۔جامع مسجد کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ’’ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس حکام نے آج صبح جامع مسجد کا دورہ کیا اور ہمیں مسجد کے دروازے بند کرنے کو کہا کیونکہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ جمع? الوداع کی نماز مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اب اس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔‘‘انتظامیہ نے عہدیداروں کے اس اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے لاکھوں مسلمانوں کو پریشانی ہوگی جو روایتی طور پر رمضان کے آخری جمعہ کو نماز ادا کرنے کے لیے تمام حصوں سے جامع مسجد آتے ہیں۔