سمستی پور ضلع کے چار نوجوانوں کی نیپال میں سڑک حادثہ میں موت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 APRIL

سمستی پور، 13 اپریل: بہار کے سمستی پور ضلع کے متھرا پور او پی اور کلیان پور تھانہ علاقے کے مختلف مقامات کے چار نوجوانوں کی گذشتہ رات نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔
متوفیوں کی شناخت شیخوپور کے بھگوتی استھان سے متصل مانی پور وارڈ نمبر 8 رہائشی ا?نجہانی رمیش سنگھ کے 30 سالہ بیٹے راجیش کمار سنگھ عرف منو سنگھ، وکاس نگر وارڈ نمبر 12 رہائشی جے چودھری کے 35 سالہ بیٹے مکیش کمار اور وکاس نگر رہائشی 32 سالہ ابھیشیک کمار، کلیان پور تھانہ علاقہ کے پھولہرا گاو?ں رہائشی ا?نجہانی موہن سنگھ کے 42 سالہ بیٹا مرتنجے کمار سنگھ عرف گبر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔
موصولہ اطلاع مطابق پانچ دوست اپنے نجی گاڑی سے گھومنے کیلئے نیپال (کاٹھمنڈ) گئے تھے، جہاں گھومنے کے دوران ان کی گاڑی نیپال (کاٹھمنڈو) میں 500 فٹ نیچے ایک کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں چار کی موت موقع پر ہی ہوگئی۔ وہیں ایک نوجوان شدید طور سے زخمی ہیں۔ جس کا علاج کٹھمنڈو میں چل رہا ہے۔
جیسے ہی ان لوگوں کی موت کی خبر ا?ئی، متوفیان کے لواحقین میں کہرام مچ گیا۔ سبھی کے اہل خانہ لاش لانے کے لئے کٹھمنڈو پہنچ گئے ہیں۔ متوفی راجیش کمار سنگھ عرف منو سنگھ کے پسماندگان میں اہلیہ گڑیا سنگھ ، ایک بیٹا سرینش کمار عمر 5 سال، ایک بیٹی ایشو کماری عمر 2 سال ہیں۔ اسی طرح مکیش کمار کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے شمبھو کمار 12 سال اور تنک کمار 8 سال ہیں۔ تیسرے متوفی ابھیشیک کمار کی مکمل تفصیلات خبر لکھے جانے تک موصول نہیں ہو سکی تھیں۔ کلیان پور تھانہ علاقہ کے مرتنجے کمار سنگھ عرف گبر سنگھ کے پسماندگان میں اہلیہ ببیتا کماری، دو بیٹے لو اور کش اور دو بیٹی انجلی اور راج شری ہیں۔