سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 14 مزدور ہلاک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 02 MARCH

خرطوم ،2اپریل:شمالی سوڈان میں کان کنی سے متعلق عہدے داروں نے جمعہ کو بتایا کہ سونے کی ایک کان منہدم ہونے سے کم از کم 14 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔سوڈانی معدنی وسائل کی کمپنی نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ ہلاکت خیز واقعہ مصر کی سرحد کے قریب جبل الاحمر نامی سونے کی کان کے گرد واقع پہاڑیوں میں سے ایک میں جمعرات کومنہدم ہوجانے کیبعد پیش آیا -بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے میں تقریباً 20 دیگرکان کن زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس یو این اے کی جمعرات کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا کہ کان کن بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے کنوؤں کے اندر سونے کی تلاش کر رہے تھے جس کی وجہ سیکان منہدم ہو گئی۔سیکیورٹی کیذرائع نے بتایاہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ مزدور کان کے زیر زمین پانی کے نیچے پھنسے ہوئے تھے۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا امدادی ٹیمیں اب بھی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔علاقے میں سوڈانی معدنی وسائل کی کمپنی کے ترجمان نے ایسوسی ایٹڈ پریس کی تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ریاستی کمپنی نے کہا ہیکہ مرنے والوں کو قریبی قصبے وادی حلفہ میں منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی تدفین کر دی گئی ہے۔