دائر ( PIL)سپریم کورٹ میں عتیق احمد کے ہلاکت پر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 APRIL

نئی دہلی،17اپریل:سپریم کورٹ میں عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو ہلاک کرنے کے سلسلے میں ایک وکیل نے درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت عدالیہ سے اپیل کی گئی کہ وہ ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے۔ جو اس سارے معاملے کی جانچ کرسکے۔ اس کمیٹی کی سربراہی سپریم کورٹ کا سابق جج ہونا چاہئے۔ اپیل میں کہا گیا کہ عتیق احمد اور ان کے بھائی کے قتل اور ان کے بیٹے اسد کو پولیس انکائونٹر میں مارنا ایک حادثہ نہیں ہوسکتا ہے۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ عتیق احمد کا قتل پولیس کی موجودگی میں ہوا یہ درخواست ویشال تیواری نے داخل کی جس میں کہا گیا کہ 2017سے ابتک 183انکائونٹر کئے گئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ پولیس نے ملزموں کو فوراً دبوچ لیا لیکن انہوں نے عتیق احمد اور ان کے بھائی کو بچانے کی کوشش ہی نہیں کی اور نہ ہی کوئی جوابی کارروائی کی ۔ اس سے معلوم ہوتا کہ یہ ایک سوجی سمجھی سازش ہے۔ اس سے پہلے عتیق احمد نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی تھی جس میں انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں انکائونٹر میں مارا جائیگا لیکن ان کی درخواست کو خارج کیا گیا ۔