شمالی کوریا نے پھر داغے بیلسٹک میزائل، جاپان نے خالی کرایا جزیرہ ہوکائیڈو

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 APRIL

پیونگ یانگ، 13 اپریل :امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ الرٹ جاری کرنے کے بعد جاپان نے جزیرہ ہوکائیڈو کو خالی کرا لیا ہے۔جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اشتعال انگیزی کے طور پر بحیرہ جاپان کی طرف میزائل داغے۔ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہتھیار تابکار سونامی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جاپان نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے میزائل چھوڑنے کی تصدیق کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی جاپانی حکومت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے جزیرے ہوکائیڈو کو خالی کرا لیا ہے۔ جاپانی حکومت نے جزیرے کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل کر عمارتوں یا زیر زمین پناہ گاہوں میں پناہ لیں۔ جاپانی حکومت نے ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ میزائل کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب گرنے کی توقع تھی تاہم ہوکائیڈو کے مقامی حکام نے بعد میں کہا کہ میزائل کے جزیرے پر گرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا اس سال کے ا?غاز سے مسلسل ہتھیاروں کا تجربہ کر رہا ہے۔ ماضی میں شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کے حامل پانی کے اندر ڈرون اور دو بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔