طلبائے شعبۂ اسلامک اسٹڈیز اے ایم یو کی تنظیم ’’اسلامک اسٹڈیز سوسائٹی‘ کی میقات رواں کے لئے نیا انتخاب عمل میں آیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 05 APRIL

(علی گڑھ ۵؍اپریل):طلبائے شعبۂ اسلامک اسٹڈیز ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تنظیم ’’اسلامک سٹڈیز سوسائٹی‘ کی میقات رواں کے لئے نیا انتخاب عمل میں آیا جس کے صدر حسبِ ضابطہ ڈاکٹر اعجاز احمد رہیں گے بقیہ عہدیداران اس طرح ہیں:بنیش رشید، صدر، صفیہ ناز، نائب صدر، فرحین، جوائنٹ سکریٹری، اراکینِ سوسائٹی:ممتاز، حلیمہ، ذکرہ حمید اور عافیہ ریاض۔اس موقع پرشعبہ اسلامک اسٹڈیز سیمینار لائبریری کے عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔ ڈاکٹر بلال احمد کُٹّی ، انچارج ’اسلامک اسٹڈیز سیمینار لائبریری‘، شافیہ اکبر،سکریٹری اور نصرت شکیل جوائنٹ سکریٹری منتخب ہوئے۔ صدرِ شعبہ پروفیسر عبد الحمید فاصلی نے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور طلبائے علوم اسلامیہ کو تلقین کی کہ وہ سخت محنت و جدّو جہد کے ساتھ علمی سفر کو جاری رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو باوقار انداز سے انجام دیں۔ آپ نے فرمایا کہ موجودہ زمانہ ہمہ جہتی کارکردگیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ہے لیکن ہمیں اپنی مذہبی و تہذیبی شناخت کو برقرار رکھنا بھی اہم ذمہ داری ہے ۔پروفیسر فاضلی نے فرمایا کہ ادارہ جس سے آپ وابستہ ہیں صرف تعلیم گاہ ہی نہیں بلکہ تربیت کا بھی مرکز ہے۔ بزرگوں کا احترام اور چھوٹوں کے ساتھ شفقت ہمارا طرۂ امتیاز ہے اس کا خیال مستقل رکھنا چاہئے ۔
سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر اعجاز احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پروفیسر عبدالحمید فاضلی نے سربراہِ صدر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں الحمد للہ یہ شعبہ ہر سمت میں ترقی سے گامزن ہو رہا ہے جس کی پزیرائی یونیورسٹی کے سبھی شعبوں کے طلباء و طالبات کر رہے ہیں حالانکہ ابھی آپ کو صدرِ شعبہ کا چارج سنبھالے ہوئے تین مہینے ہی ہوئے ہیں مگر اس دوران ایک نہایت کامیاب بین الاقوامی سیمینار بہ عنوان ’ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مسلم خواتین کی خدمات‘ اور تین ریسرچ اسکالرز سیمینار اس شعبہ میں منعقد ہو چکے ہیں جس سے طلباء و طالبات کی تعلیمی صلاحتوں کو پروان چڑھانے میں کافی مدد مل رہی ہے۔ڈاکٹر بلال احمد کُٹّی نے صدرِ شعبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اسلامک اسٹڈیز سوسائٹی‘ اور’ اسلامک اسٹڈیز سیمینار لائبریری‘ کے قیام اور عہدیدارن کے انتخاب کے بعدہمیں قوی امید ہے کہ پروفیسر عبد الحمیدفاضلی کی سرپرسپی میں اس شعبہ میں تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں مزید پروان چڑھیں گی۔منتخب تمام طالبات نے پروفیسر عبد الحمید صاحب کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر بلال احمد کُٹّی کی نگرانی میں بخوبی انجام دیں گی اور شعبہ کی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔