طلبا حوصلہ افزائی رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائیں

Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 11 APRIL

پٹنہ، 10 اپریل(تاثیر بیورو) وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج جنتا کے دربار میں وزیراعلیٰ پروگرام کے دوران دسویں اور بارہویں پاس طلبا کو حوصلہ افزائی رقم نہیں ملنے کی شکایت پر چیف سکریٹری عامر سبحانی اور محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار کو طلب کر کے جلد سے جلد رقم کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ ، 2023:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج 4 دیش رتن مارگ واقع وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے احاطے میں منعقد ’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ ‘ پروگرام میں شرکت کی۔’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ‘ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف اضلاع سے پہنچے 47 لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے حل کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ آج ’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ ‘کے پروگرام میں، جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ، صحت محکمہ، محکمہ تعلیم، محکمہ سماجی فلاح، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات بہبود کا محکمہ،فنانس محکمہ، ایس سی،ایس ٹی بہبود محکمہ، اقلیتی فلاح محکمہ، سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ، انفارمیشن ٹکنالوجی محکمہ، فن وثقافت اور یوتھ محکمہ، لیبروسائل محکمہ اور آفات مینجمنٹ محکمہ سے متعلق معاملات کی سماعت ہوئی۔ جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ کے پروگرام میں مدھے پورہ ضلع سے آئے ایک شخص نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ جننائک کرپوری ٹھاکر میڈیکل کالج اور اسپتال میں اسپیشلائزڈ ڈاکٹرز کی کمی ہے جس کی وجہ سے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ گوپال گنج ضلع سے آئے ایک طالب علم نے وزیر اعلیٰ سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ میں2018 میں میٹرک کا امتحان فرسٹ کلاس میں پاس کیا لیکن ابھی تک مراعاتی رقم نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ مظفر پور ضلع سے آئی ایک طالبہ نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سال 2018 میں میٹرک کا امتحان فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا ہے لیکن ابھی تک مراعاتی رقم نہیں ملی ہے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ بانکا ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر کی موت 2021 میں کورونا سے ہوئی تھی لیکن ابھی تک امداد کی رقم نہیں ملی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو اس پر مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔بھوجپور ضلع سے آئی ایک خاتون نے بتایا کہ اسکول میں کام کرنے والے اس کے شوہر کی موت کے بعد اسے انوکمپاکی بنیاد پر نوکری نہیں ملی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں اور مناسب کارروائی کریں۔ مشرقی چمپارن ضلع کے ایک شخص نے سیلاب کے دوران امدادی کاموں میں بے قاعدگیوں کی شکایت کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔سیوان ضلع سے آئے ایک شخص نے مہادلت ٹولہ میں کمیونٹی ہال کی تعمیرکے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔سارن ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے وزیر اعلیٰ سے اس بات کی شکایت کی کہ اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے لیے گئے قرض میں بنک کے ذریعہ زیادہ شرح سود وصول کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ارریہ ضلع سے آئی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے آنگن واڑی کارکنوں اور معاونین کی بھرتی میں بے ضابطگیوں کی شکایت کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کے افسران کوفوری ایکشن لینے کی ہدایت دی۔ دربھنگہ ضلع سے آئی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے اپنے آنجہانی شوہر کے بقایاجات کی ادائیگی کے سلسلے میں اپیل کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔دربھنگہ ضلع کے ایک دیگرشخص نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کی کہ پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں کام کرنے والے اس کے والد کی موت کے بعد فرضی طریقہ سے ان کی جگہ ایک دوسرا شخص نوکری کررہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔اورنگ آباد ضلع سے آئی ہوئی ایک خاتون نے کہا کہ میں ایک معذور خاتون ہوں، آنے جانے میں کافی دقت ہوتی ہے، مجھے ٹرائی سائیکل فراہم کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو جلد ٹرائی سائیکل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ کے پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو،مالیات، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، سماجی فلاح کے وزیر جناب مدن سہنی، وزیر تعلیم جناب چندر شیکھر، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات بہبود کی وزیر محترمہ انیتا دیوی، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل بہبود کے وزیر جناب سنتوش کمار سمن، اقلیتی فلاح کے وزیر جناب زماں خان، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جناب سمیت کمار سنگھ، انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اسرائیل منصوری، آرٹ، کلچر اور یوتھ ڈپارٹمنٹ کے وزیر جناب جتیندر کمار رائے، آفات مینجمنٹ کے وزیر جناب شاہنواز، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر عامر سبحانی، ڈی جی پی مسٹر آر ایس بھٹی، وزیراعلی پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھا، ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری/ متعلقہ محکموں کے سکریٹری،وزیراعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار،وزیراعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ اور ایس ایس پی مسٹر راجیو مشرا موجود تھے۔