عتیق احمد کا بیٹا اسد انکائونٹر میں ہلاک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13 APRIL

لکھنو،13اپریل:یوپی ایس ٹی ایف نے اومیش پال قتل کیس میں کارروائی کرتے ہوئے زوراور لیڈر عتیق احمد کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام احمد کو ایک مقابلہ میں ہلاک کر دیا ہے۔ ’انڈین یکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق یوپی ایس ٹی ایف نے جھانسی میں یہ کارروائی کی ہے۔الہ آباد کے اومیش پال قتل کیس میں مطلوب اسد اور غلام پر پانچ پانچ لاکھ روپے کا انعام تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسد اور غلام احمد جھانسی میں ڈی ایس پی نویندو اور ڈی ایس پی ومل کی قیادت والی یو پی ایس ٹی ایف کی ٹیم کے ساتھ تصادم میں مارے گئے۔ دونوں کے قبضہ سے جدید ترین غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق یوپی ایس ٹی ایف نے اسد اور غلام کو جھانسی میں ہتھیار ڈالنے کو کہا تھا لیکن انہوں نے ایس ٹی ایف کی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پی ایس ٹی ایف نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کر دیا۔قبل ازیں، اومیش پال قتل معاملہ کی سماعت کے لیے عتیق احمد اور اس کے بھائی کو سخت سیکوری کے درمیان الہ آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عتیق احمد کو گجرات کی سابرمتی جیل سے سڑک کے راستہ الہ آباد لایا گیا جبکہ اس کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کو بریلی جیل سے یہاں لایا گیا۔