عراق میں بارش کی وجہ سے کرنٹ لگنے تین افراد جاں بحق

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 APRIL

بغداد ،14اپریل:عراق میں شدید بارش کیدوران تین الگ الگ واقعات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون سمیت کم سے کم تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ تینوں واقعات عراق کی جنوبی گورنری بابل میں پیش آئے۔حکام نے ان واقعات کی تصدیق کی ہے۔اسی ذریعے نے بتایا کہ بدھ کی شام 16 ، 22 اور 30 سال کی عمر کے افراد شدید بارش کے دوران باہر چلے گئے تھے۔ بارش کے دوران بجلی کانظام بھی درہم برھم تھا۔بابل گورنری میں ملک کے بیشترعلاقوں کی طرح بدھ کے روز سے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔فرانسیسی پریس ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق بابل کا سب سے بڑے شہر حلہ کی سڑکیں ، بارش کے پانی میں ڈوب گئیں اور شہر کی مرکزی شاہراہ میں کاریں لے جانا تقریبا ناممکن ہوگیا۔وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے سکیورٹی خدمات اور کچھ عوامی خدمات کے علاوہ خراب موسم کی وجہ سے تمام ریاستی اداروں میں سرکاری کام کے اوقات کم کردیے ہیں۔خبات گاؤں میں سیلابی ریلوں کے باعث کئی دکانیں پانی میں بہہ گئیں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ روداو چینل کے ذریعہ شائع کردہ ویڈیو کلپس میں پہاڑی خطے سے گذرنے والی سڑکوں پر متعدد گاڑیوں کو سیلابی ریلیمیں پھنسے دیکھا جا سکتا ہے۔عراق طویل خشک سالی کا شکار ہے اور تین سال قبل بارش میں کمی واقع ہوئی ہے ، جبکہ کسان بارش کی وجہ سے خوش ہیں۔