عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی :مفتی محمد سعید

TAASIR URDU NEWS NETWORK –SYED M HASSAN 12 APRIL

اسلام آباد ،12پریل: عالم دین مفتی محمد سعید نے آج بھری عدالت میں کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی طریقے سے انجام دیا گیا ۔ سابق وزیراعظم عمران خان او ربشری بی بی یہ جانتے تھے کہ نکاح کے وقت اس نے عدت کی مدت پوری نہیں کی ۔ اپنے بیان کو عدالت میں قلمبند کرانے کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ 2018یکم جنوری کو عمران خان مجھے فون کیا میرے ان کے ساتھ اچھے تعلقا ت تھے ۔ کیونکہ میں ان کی پارٹی کور کمیٹی کا رکن تھا ۔ عمران خان نے مجھ سے کہا میرا نکاح بشریٰ بی بی سے پڑھوا دو، عمران خان نے کہا کہ نکاح پڑھانے کے لیے لاہور جانا ہے۔مفتی سعید کے مطابق بشریٰ بی بی کے ساتھ ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا، خاتون سے میں نے پوچھاکہ کیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتاہے؟ اس پر خاتون نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں، خاتون نے بتایاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا جاسکتا ہے۔مفتی سعید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھادیا، پھر عمران خان نے مجھ سے فروری 2018 کو دوبارہ رابطہ کیا اور درخواست کی کہ بشریٰ بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانا ہے۔مفتی سعید کیمطابق عمران خان نیکہاکہ پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا تھا، عمران خان نے کہا کہ نومبر2017 میں بشریٰ بی بی کو طلاق ہوئی، عمران خان نے مجھے بتایاکہ بشریٰ بی بی سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں گے، عمران خان نے بتایا کہ پہلا نکاح غیر شرعی تھا۔مفتی سعید نے کہا کہ بعد میں پتا چلانکاح اورشادی کی تقریب فراڈپرمبنی ہے، عمران خان اوربشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی تقریب کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا پہلا نکاح غیر قانونی تھا جو پیشگوئی کی وجہ سے ہوا، عمران خان نیکہا 2018 کے پہلیدن نکاح ہونے پر وزیراعظم بن جائیں گے۔مفتی سعید کا کہنا تھا کہ قانونی اور شرعی لحاظ سے دیکھا جائیتویکم جنوری 2018 کا نکاح غیر شرعی اور غیرقانونی تھا۔