فلسطین میں فٹبال کھلاڑیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی سعودی نے مذمت کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 03 MARCH

ریاض،03اپریل:سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ابو عمار کپ کے فائنل میچ کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کھلاڑیوں اور شائقین کے خلاف کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ گزشتہ جمعرات کو مغربی کنارا میں الرام کے فیصل الحسینی انٹرنیشنل کپ میں ’’مرکز بلاطہ‘‘اور ’’جبل المکبر‘‘ کی ٹیموں کے درمیان میچ میں حملہ کیا گیا تھا۔سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن، عام افراد ، فلسطینی عوام اور برادر ملک میں فٹ بال سے منسلک تمام شعبوں کے افراد کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔