فوجی چھائونی حملے میں ملوث فوجی گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 APRIL

بھٹنڈا،17اپریل:سیکورٹی اہلکاروں نے فوجی چھائوں میں چار جوانو ںکے ہلاکت کے سلسلے میں ایک فوجی کو گرفتا رکیا ہے۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اس فوجی کا نام موہن دیسائی ہے اور اس نے اپنے ساتھیوں کو گولیاں سے مارنے کا اقبالے جرم بھی کیا ہے۔ اس واقعے کے فوراً بعد معالے کی تحقیقات شروع کی گئی او ریہ پتہ چلا کہ وہاں سے ایک رائفل غائب ہے اسی سے ان فوجی جوانو ںکو ہلاک کرنے کے لئے استعمال کیا گیا اور ا سکے فوراً بعد فوجی دستے ایک جوان کا تفتیش کیا گیا جس نے اقرار کیا کہ اسی نے رائفل چوری کی ہے اوراسی سے چار فوجیو ںپر گولیاں داغیں۔ اس نے کہا کہ ان کے ساتھ ذاتی دشمنی تھی ۔ اس سے پہلے پولیس نے چار جوانو ںکی تفتیش کی ایک کیس بھی درج کیا گیا ۔ یہ و اقعہ 12اپریل کو پیش آیا جب صبح سویرے ان چار جوانوں کو گولی ما رکر ہلاک کیا گیا حالانکہ ان کی ہلاکت پر طرح طرح کی قیاس آریائیں اور کچھ لوگوںکا یہ بھی کہنا تھا کہ شاید اس میں خالصتانی رہنما امر ت پال سنگھ کے حامیو ںکا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ ا س دوران وزیرداخلہ کو فوجی سربراہ منوج پانڈے نے ا س سلسلے میں رپورٹ پیش کیا ۔