فوجی کیمپ میں فائرنگ سے چار جوان ہلاک

TAASIR URDU NEWS NETWORK –SYED M HASSAN 12 APRIL

بھٹنڈا ،12اپریل: پنجاب کے بھٹنڈا کی فوجی چھائونی میں آج فائرنگ کے ایک حادثے میں چار جوان مارے گئے۔ یہ واقعہ آج سویرے ساڑھے چار بجے پیش آیا ۔ اس حادثے کے بارے میں ابھی پوری تفصیلات معلوم نہیں ہوا ہے۔ اس تمام علاقے کو آرمی نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور چھائونی کی تلاشی کی جا رہی ہے۔ فوج کے ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اس تمام واقعے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق آرمی نے اس شخص کو پکڑا ہے۔ جس نے ان فوجیوں پر گولی ماری ہے۔ ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ یہ واقعہ اپسی جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا ۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ پچھلے کئی دنوں سے فوجی کیمپ سے ایک رائفل غائب ہوگئی تھی اور اندیشہ ہے کہ اسی رائفل کا استعمال کیا گیا ۔ پنجاب پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ دہشت گردانہ واقعہ نظر نہیں آرہا ہے۔ یہ فائرنگ آفیسر مس میں ہوئی ۔
بھٹندا کنٹونمٹ میں گولہ بارود بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور یہ چنڈی گڑھ فاضلکا روڈ پر واقعہ ہے۔ کسی اور کے مرنے کی ابھی تک خبر نہیں ہے۔ پنجاب کے پولیس آفیسر ایس پی پرمار نے کہا کہ یہ کوئی دہشت گردانہ واقعہ نہیں بلکہ أپسی رنجش کا نتیجہ ہے۔ ابھی اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔