Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 04 APRIL
پٹنہ، 4 اپریل:ایل جے پی (را م بلاس)کے صدر چراغ پاسوان پٹنہ ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس سے بہار نہیں سنبھال پا رہی وہ ملک کو کیسے سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لال قلعہ کے سامنے ان کی پارٹی کے لوگ جس طرح کے پوسٹر لگا رہے ہیں ، ہمیں لگتا ہے کہ نتیش کمار خود پوسٹر لگا کر اپنا مذاق اڑوا رہے ہیں۔
چراغ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نتیش کمار کبھی بھی ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکتے، کیونکہ جو شخص وزیراعلیٰ کے طور پر کامیاب نہیں ہوا ہے۔ وہ کبھی وزیراعظم کیعہدے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ماڈل کے حوالے سے عوام کے سامنے جائیں گے ، پہلے اپنی پارٹی کے لیڈر کے بارے میں لوگوں کو بتائیں گے۔ دیکھیں شراب بندی کا کیسا ماڈل ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنی پارٹی کے لیڈر کو اکساتے ہیں اور ایسے پوسٹر لگاتے رہتے ہیں۔
نالندہ اورسہسرام تشدد کے بارے میں جموئی کے ایم پی نے کہا کہ ان کا ا?بائی ضلع بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہے۔ بہار شریف میں تشدد ہوا ہے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار خاموش ہیں۔ ان کے افسران کچھ بیانات دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پہلے بھی بہار کو پسماندہ ، انتہائی پسماندہ ، دلت اور مہادلیت میں تقسیم کیا ہے اور وہ اسی کو لے کر سیاست بھی کر رہے ہیں۔