لینڈ فار جاب معاملےمیں ای ڈی نے تیجسوی سے کی پوچھ تاچھ

Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 12 APRIL

نئی دہلی: 11اپریل (نمائندہ )بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو منگل کے روز اپنے والد اور سابق ریلوے وزیر لالو پرساد یادو اور خاندان کے دیگر افراد سے وابستہ زمین کے عوض نوکری معاملہ میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔تیجسوی یادو سے لنچ کے پہلے تک تین گھنٹے کی پوچھ تاچھ ہوئی اس کے انہیں لنچ پر جانےکی اجازت دے دی گئی۔ لنچ کے بعد ای ڈی نے پھر پوچھ تاچھ کیلئےآنے کو کہا ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی (33) وسطی دہلی میں مرکزی ایجنسی کے دفتر پہنچے۔ تیجسوی سے گزشتہ ماہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے سی بی آئی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے فوجداری سیکشن کے تحت ایک الگ کیس درج کیا ہے اور تیجسوی یادو کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ تیجسوی یادو کی بہن اور ایم پی میسا بھارتی سے بھی 25 مارچ کو ای ڈی نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کی تھی، اسی دن تیجسوی سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ دونوں مرکزی ایجنسیوں نے حال ہی میں اس معاملے میں کارروائی شروع کی ہے۔سی بی آئی نے لالو پرساد اور ان کی اہلیہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی سے پوچھ گچھ کی، جبکہ ای ڈی نے آر جے ڈی سربراہ کے خاندان کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ مقدمہ 2004 سے 2009 کے درمیان ریلوے کے وزیر رہنے کے دوران لالو پرساد کے خاندان کو مبینہ طور پر تحفے میں دی گئی یا فروخت کی گئی زمین کے بدلے ریلوے میں کی گئی تقرریوں سے متعلق ہے۔