Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 01 ST APRIL
پٹنہ :یکم اپریل (ایجنسی )وزیرمالیات وجئے کمار چودھری نے مالی سال 23-2022کے آمد واخراج اور محصولات کلیکشن کے سلسلے میں تفصیلی جانکاری دی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہو ںنے بتایاکہ پریس کانفرنس کے دوران انہو ںنے بتایاکہ ریاستی حکومت نے ریاست کو اپنے ٹیکس اور غیر ٹیکس محصولات میں 48200کروڑ روپئے سنٹرل ٹیکسوں میں ریاستوں کے حصے کی شکل میں 95510کرو ڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں۔ سنٹرل ٹیکس میں ریاست کا حصہ آئین کے دفعہ 280کے تحت تشکیل مالیاتی کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر سنٹرل ٹیکسوں سے مرکزاورریاستوں کے درمیان محصولات کی تقسیم کی جاتی ہے۔ اس کے تحت ریاست کو حاصل ہونے والی محصولات ریاست کا آئینی حق ہے۔