مسجد حرام کی گاڑی منتقلی کی سروس سے ایک لاکھ 10 ہزار مستفید

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19 APRIL

ریاض،19اپریل :مسجد حرام میں معتمرین اور زائرین کی سہولیات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ایپ’’تنقل‘‘ بھی بنائی گئی ہے اس سال 1444 ہجری کے رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام کی ڈیجیٹل ایپ ’’ تنقل‘‘ سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 3 ہزار 731 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ ڈیجیٹل سہولت سعودی عرب کے ’’ ویڑن 2030‘‘ کے اہداف کے تحت شروع کی گئی ہے۔ ان اہداف میں حرمین شریفین میں آنے والوں کو عبادات کی ادائیگی میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانا بھی شامل ہے۔مسجد حرام میں شعبہ نقل و حرکت کے ڈائریکٹر پروفیسر المقاطی بتایا کہ مسجد الحرام میں سال 1444 ہجری کے لیے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پہلے بیس دنوں کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار 621 سے زیادہ ضیوف الرحمن نے برقی یا دستی گاڑیوں کے ذریعہ مسجد حرام کے اندر سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے۔ راہداریوں کے اندر ہینڈ کارٹ سروس کے مستفید ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 477 رہی۔