مشرقی چمپارن میں زہریلی شراب کا قہر، اب تک40 ہلاک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 APRIL

موتیہاری ، 18 اپریل:مشرقی چمپارن ضلع میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کل (پیر کو) مزید آٹھ افرادکے دم توڑ دینے کی وجہ سے مہلوکین کی تعداد 40 ہو گئی۔ ضلع انتظامیہ نے 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اس وقت 25 سے زائد افراد زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس دوران پولیس نے 128 افراد کو گرفتار کیا ہے۔