ملک کی حفاظت کے بجائے امیت شاہ میری حکومت گرانے میں مصروف

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 APRIL

بنگلور ،17اپریل: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ بنگال کی حکومت 2025 سے آگے نہیں چل سکے گی، کیا آئین بدلا جا رہا ہے؟ ممتا نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو میری حکومت کے قبل از وقت گرنے کی دھمکی دینے پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ بنگال کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر داخلہ ہندوستان کی حفاظت کے بجائے میری حکومت گرانے کی سازش کر رہے ہیں۔ممتا نے کہا کہ جب بھی انتخابات ہوتے ہیں، بی جے پی کمیونٹیز کو پولرائز کرنے والے تبصرے کرتی ہے، اگر ہم متحد ہوئے تو 2024 میں بی جے پی الیکشن ہار جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کو منصوبہ بند طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بی جے پی میں غلط کام کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی، صرف عدلیہ ہی ملک کو بچا سکتی ہے۔ بنرجی نے میڈیا سے کہاوہ ایسا تبصرہ کبھی نہیں کر سکتے کہ اگر بی جے پی لوک سبھا کی 35 سیٹیں جیت لیتی ہے تو ریاستی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔بیر بھوم ضلع کے سوری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے بی جے پی کے لیے مغربی بنگال سے لوک سبھا کی 35 سیٹیں جیتنے کا ہدف مقرر کیا اور کہا کہ اگر یہ ہدف حاصل کر لیا گیا تو ریاست میں ممتا بنرجی کی موجودہ حکومت 2025 سے آگے نہیں چل پائے گی۔