ممبئی میں تین دہشت گردوں کے داخل ہونے کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 APRIL

ممبئی، 14 اپریل:ممبئی میں تین دہشت گردوں کے داخل ہونے کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو مہاراشٹر اے ٹی ایس کی ٹیم نے احمد نگر ضلع سے گرفتار کر لیا ہے ۔ اے ٹی ایس اسے ممبئی کے آزاد میدان پولیس اسٹیشن کی ٹیم کوسونپ دیا ہے ۔ اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے ۔پولیس کے مطابق یٰسین سید نے 7 اپریل کو ممبئی میں تین دہشت گردوں کے داخل ہونے کی کال پولیس کنٹرول روم میں کی تھی ۔ یاسین نے یہ بی کہا تھا کہ تینوں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے مدد مل رہی ہے ۔ ان میں سے ایک کا نام مجیب سید ہے ۔ اس کے بعد یاسین نے مجیب کی گاڑی اور موبائل کا فرضی نمبر بھی دیا تھا۔ اس کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس نے جانچ شروع کی ۔
فون ٹریس کرنے پر پتہ چلا کہ کال احمد نگر سے کی گئی تھی۔ اس کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس کی ٹیم نے مخبروں کی مدد سے یاسین کو احمد نگر سے گرفتار کیا۔ اب تک کی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ یاسین نے مجیب سید سے پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لئے پولیس کو جھوٹی اطلاع دی تھی ۔ آزاد میدان تھانے کی ٹیم انہیں جمعہ کو عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔