Taasir Urdu News Network – MD. ARSHAD 12 APRIL
نئی دہلی :11اپریل (تاثیر بیورو) یوٹیوبرمنیش کشیپ گرفتاری معاملے میں سپریم کورٹ نے نتیش حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے جس کا انہیں جواب دینا ہوگا۔ مبینہ طور سے گمراہ کن ویڈیو بناکر بہار اور تمل ناڈو کے درمیان بدنظمی پھیلانے کے الزام کا سامنا کر رہے منیش کشیپ نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔جس میں انہوں نے گزاش کی تھی کہ ان کے خلاف بہار اور تمل ناڈو میں جتنے معاملے چل رہے ہیں ان سبھی کو ایک جگہ کیا جائے اسی معاملے کو لیکر سپریم کورٹ نے سنوائی کی اور نتیش حکومت کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ در اصل منیش کشیپ کےخلاف دونوں ریاستوں میں الگ الگ جگہوں پر کئی معاملے درج ہیں۔ ان کےخلاف کئی ایف آئی آر بھی درج کئے گئےہیں۔