Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19 APRIL
موتیہاری، 19 اپریل:ایس پی کانتیش کمار مشر نے 6 تھانہ میں نئے تھانہ انچارج کی تعیناتی کی ہے۔ ان کی تقرری بہتر کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ دیر رات جاری کردہ معلومات میں بتایا گیا کہ معطلی کی وجہ سے 5 تھانہ ہرسدھی، سگولی، ترکولیا، رگھوناتھ پور اور پہاڑپور میں عہدے خالی تھے۔
جاری کردہ معلومات کے مطابق ہرسدھی کے نئے ایس ایچ او وکرانت سنگھ، سگولی کے نئے ایس ایچ او دھننجے شرما، پہاڑ پور کے نئے ایس ایچ او امبیش کمار، رگھوناتھ پور او پی کے ایس ایچ او سندیپ کمار، ترکولیا کے انیل کمار اور نئے ایس ایچ او جیتنا تھانہ کے ایس ایچ او امت کمار بنا یا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ دو روز قبل موتیہاری ایس پی نے ہرسدھی، سگولی، رگھوناتھ پور او پی، پہاڑ پور اور ترکولیا تھانہ انچارج کو زہریلی شراب کی وجہ سے مسلسل موت کے معاملے میں معطل کر دیا تھا جس کو لیکر تھانہ انچارج کی خالی ا?سامی کی فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پوسٹنگ کی گئی ہے۔ نئے تعینات تھانہ انچارج کے سامنے جرائم کے ساتھ ساتھ شراب نوشی کو روکنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔